فرانسيسی پادريوں كا اسلام سے آشنائی كورس

IQNA

فرانسيسی پادريوں كا اسلام سے آشنائی كورس

22:44 - June 15, 2012
خبر کا کوڈ: 2347165
بين الاقوامی گروپ : فرانس كے شہر اورسے (orsy) میں ۴ سے ۱۱ جولائی تك كيتھولك پادريوں كےلیے اسلام اور عسائيت تعليمی كورس منعقد كيا جائےگا ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے سفير نيوز نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ كيتھولك چرچ فرانس سے وابستہ اسلامی روابط نيشنل ايسوسی ايشن نے یہ كورس عيسائی پادريوں كو اسلامی تعليمات سے آشنا كرانے كے لیے اور مذاہب كے درميان مكالمے كو رواج دينے كے لیے منعقد كررہی ہے۔
كيتھولك چرچ فرانس نے ايك بيانیہ میں كہا ہے كہ اس اجتماع كا اصلی ہدف پادريوں كو اسلام سے آشنا كرنا ہے اور اسلام اور مسلمانوں سےروابط كے لیے عيسائيت كے نقطہ نظر كی وضاحت كرنا ہے ۔
انہوں نے كہا ۳۲ سال پہلے یہ ايسوسی ايشن بنائی گئی تھی اور فرانس كےمختلف شہروں میں یہ كورسز منعقد ہوچكے ہیں كيتھولك چرچ فرانس نے اعلان كيا ہے اسی طرح كےكورس كا عنوان عسائيت اور یہوديت ہے جو اس سال فرانس كے مختلف شہروں میں منعقد كيا جائےگا ۔
1030358
نظرات بینندگان
captcha