بين الاقوامی تنظيموں نے غزہ كے محاصرے كو ختم كرنے كا مطالبہ كر ديا

IQNA

بين الاقوامی تنظيموں نے غزہ كے محاصرے كو ختم كرنے كا مطالبہ كر ديا

22:52 - June 15, 2012
خبر کا کوڈ: 2347171
بين الاقوامی گروپ : پچاس سے زائد بين الاقوامی تنظيموں نے اپنے مشتركہ بيان میں غزہ پٹی كے محاصرے كو ختم كرنے كا مطالبہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ ايكنا﴾ نے لبنان سے شائع ہونے والے اخبار ﴿الانتقاد﴾ سے نقل كيا ہے كہ ان بين الاقوامی تنظيموں نے عالمی برادری سے مطالبہ كيا ہے كہ غزہ كا محاصرہ ختم كرنے كے لیے اسرائيل پر دباؤ ڈالا جائے۔
ان بين الاقوامی تنظيموں كے مطابق غزہ میں انسانی بحران كا خدشہ ہے اس لیےاسرائيل پر دباؤ ڈالا جائے تاكہ وہ غزہ كا محاصرہ ختم كردے اور وہاں انسانی بنيادوں پر امداد پہنچائی جا سكے غزہ میں لاكھوں انسان مشكلات كا شكار ہیں ۔ ابھی تك اقوام متحدہ كے امداد پروگرام كے تحت سات لاكھ سے زيادہ فلسطينی مہاجرين كی مدد كر چكے ہیں
1030271
نظرات بینندگان
captcha