ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ ايكنا﴾ نے لبنان سے شائع ہونے والے اخبار ﴿الانتقاد﴾ سے نقل كيا ہے كہ ان بين الاقوامی تنظيموں نے عالمی برادری سے مطالبہ كيا ہے كہ غزہ كا محاصرہ ختم كرنے كے لیے اسرائيل پر دباؤ ڈالا جائے۔
ان بين الاقوامی تنظيموں كے مطابق غزہ میں انسانی بحران كا خدشہ ہے اس لیےاسرائيل پر دباؤ ڈالا جائے تاكہ وہ غزہ كا محاصرہ ختم كردے اور وہاں انسانی بنيادوں پر امداد پہنچائی جا سكے غزہ میں لاكھوں انسان مشكلات كا شكار ہیں ۔ ابھی تك اقوام متحدہ كے امداد پروگرام كے تحت سات لاكھ سے زيادہ فلسطينی مہاجرين كی مدد كر چكے ہیں
1030271