" مہد " چرچ كو فلسطينی ثقافتی ورثہ كی فہرست میں شامل كرنے كامطالبہ

IQNA

" مہد " چرچ كو فلسطينی ثقافتی ورثہ كی فہرست میں شامل كرنے كامطالبہ

21:17 - June 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2347995
بين الاقوامی گروپ: تحريك اسلامی حماس نے ايك بيانیہ جاری كيا ہے جس میں''مھد'' چرچ كو فلسطينی ثقافتی ورثہ كی فہرست میں شامل كرنے كا مطالبہ كيا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' نے ''CPI'' نیٹ ورك سے نقل كيا ہے صھيونی حكومت كے اسلامی اور عسيائی ثقافتی ورثہ كی لوٹ مار كو ديكھتے ہوئے تحريك اسلامی حماس نے اقوام متحدہ كی تعليمی اور ثقافتی تنظيم ''يونسكو'' سے مطالبہ كيا ہے كہ ''مھد'' چرچ كو آثار قديمہ كی فہرست میں شامل كرنے كی اسرائيلی كوششوں كی مخالفت كرے۔
حماس نے كہا ''يونسكو'' كو صھيونی حكومت كی سازشوں كا مقابلہ كرنا چاہیے۔ اس غاصب حكومت كا اصلی چہرے سامنے لانا چاہیے۔ صھيونی حكومت اسلامی عربی اور عيسائی آثار كو ختم كركے بيت المقدس كی یہودی سازی كے منصوبے كو تيز كرنا چاہتی ہے ۔
تحريك اسلامی حماس اسلامی اور عيسائی مقدسات كی لوٹ مار كی شديد مذمت كرنی ہے اور يونسكو كے ركن ممالك سے ''مھد'' چرچ كو فلسطينی ثقافتی ورثہ كی فہرست میں شامل كرنے كا مطالبہ كرتے ہیں ۔

1030746
نظرات بینندگان
captcha