ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' نے لبنان سے شائع ہونے والے اخبار '' الانتقاد'' سے نقل كيا ہے علماء كونسل لبنان نے اپنے بيانیے میں تاكيد كی ہے كہ استكبار جہانی سے وابستہ گروپ شام میں امن وامان كو خراب كرنے كی كوششیں كررہے ہیں۔
اس بيانیے میں آيا ہے استكبار جہانی نے شام كی عوام كو صدربشارالاسد كے خلاف اكسانے میں ناكامی پر ايك نيك كھيل كا آغاز كيا ہےاور شام لبريشن آرمی كے نام سے شامی عوام كے قتل عام كے لیے گروپ بناليا ہے۔
ايك سازش كے تحت حلب میں شيعہ كميونٹی پر حملہ كيا گيا اور عراق میں زائرين كی بس میں خودكش دھماكہ كيا گيا۔ استعمار كی كوشش ہےكہ شامی لبنان میں فرقہ وارنہ جنگ شروع ہو جائے۔ اسی طرح حضرت زينب''س'' كے حرم كے نزديك دھماكہ اور دمشق كی مسجد میں دہشت گرد حملہ بھی شام میں مذہبی جنگ شروع كرانے كی سازش كا حصہ ہیں۔
1030638