ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Palestine Info»،كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ غزہ کے گرد اسرائیلی محاصرے كے پانچ سال مكمل ہونے كی مناسبت سے بيانیہ میں كہا گيا ہے كہ ۵ سال سے غزہ كے شہری جن میں اکثریت بچوں كی ہے ، اسرائيلی محاصرے میں زندگی بسر كرنے پر مجبور ہیں ہم مشتركہ طور پر اعلان كرتے ہیں كہ غزہ كے محاصر كو جلد از جلد ختم كيا جائے ۔
بيان میں مزيد كہا گيا ہے كہ غزہ كے گرد محاصرے كی وجہ سے اسرائيلی حكومت کو عالمی برادری كی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے اور اس بیان کا ہدف بھی اس سلسلے میں اسرائيلی حکومت پر دباؤ ڈلانا ہے ۔
1031009