جرمن حكومت كی جانب سے اسلامی اداروں كے خلاف كريك ڈاؤن

IQNA

جرمن حكومت كی جانب سے اسلامی اداروں كے خلاف كريك ڈاؤن

10:17 - June 17, 2012
خبر کا کوڈ: 2348350
بين الاقوامی گروپ : اسلامی انتہا پسند گروپوں كا مقابلہ كرنے كے لیے بيلجيم حكومت كے اقدامات كے بعد اب جرمن حكومت نے بھی جمعرات كے دن اسلامی تنظيموں كے ہیڈكواٹرز پر حملہ كيا ہے ۔
بيلجيم كے ايك شہر میں بس سٹاپ پر باپردہ خاتون كی گرفتاری كے بعد مسلمانوں كے ايك گروپ نے جيل كے سامنے مظاہرہ كيا ہے جس پر سيكورٹی فورسز نے شديد ردعمل كا اظہار كرتے ہوئے متعدد مظاہرين كو گرفتار كر ليا ہے ۔
بيلجيم كے اسلامی گروپوں نے مسلمانوں پر تشدد كی مذمت كرتے ہوئے اسلامی اقدار كی حفاظت اور تعليمات قرآن كريم كے احترام كو تمام مسلمانوں كی ذمہ داری قرار دی ہے ليكن یہ بيانات بيلجئم كے حكام كو پسند نہیں آئے اور فورا ہی سيكورٹی فورسز نے "بيلجئم كے لیے اسلامی شريعت" نامی گروپ كے رہنما "فواد بالقاسم" كو انتہا پسندی اور تشدد كی ترويج كے جرم میں گرفتاركر ليا ہے ۔
1030994
نظرات بینندگان
captcha