كشمير ؛ "قرآن و حديث تعليمات" كے عنوان سے سيمينار

IQNA

كشمير ؛ "قرآن و حديث تعليمات" كے عنوان سے سيمينار

23:11 - June 17, 2012
خبر کا کوڈ: 2348955
بين الاقوامی گروپ: یہ بين الاقوامی سيمينار 21 جون كو سرينگر كشمير میں منعقد ہوگی۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "Kashmir Watch" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ اس سيمينار میں علماء اسلام اور مفكرين دور حاضر میں قرآنی اور احاديث پيغمبر (ص) كی تعليمات كا جائزہ لیں گے۔
اس سيمينار كے انعقاد كا ہدف انسان كو پيغمبر اكرم(ص) اور ان كی زندگی سے آشنا كرانا، شخصيت اور پيغمبر اكرم(ص) كے فرامين اور مختلف اسلامی گروپوں كيلئے اتحاد ايجاد كرنے كا زمينہ فراہم كرنا ہے۔
اس سيمينار كے اراكين میں سے مسعود اسماعيل نے كہا موجودہ دور میں پيغمبر اكرم(ص) سے آشنائی خصوصا نوجوانوں میں ضرورت كا احساس كيا گيا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا مغربی ممالك كی كوشش ہے كہ مسلمانوں كے درميان اختلاف پيدا كرے اور ان كو كمزور كيا جائے اور ان پر تسلط حاصل كيا جائے، ليكن مختلف اسلامی مذاہب كا اتحاد ان كی سازشوں كو كمزور كررہا ہے۔
اسماعيل نے كہا اس سيمينار میں علماء كرام اور مفكرين مسلمانوں كے درميان اختلاف پيدا كرنے كی سازشیں اور ان كے راہ حل كے بارے میں خطاب كریں گے۔
1031149
نظرات بینندگان
captcha