لاہور ، دوسری " اسلامی مائيكرو اقتصاد"كانفرنس كی ميزبانی كرے گا

IQNA

لاہور ، دوسری " اسلامی مائيكرو اقتصاد"كانفرنس كی ميزبانی كرے گا

23:40 - June 17, 2012
خبر کا کوڈ: 2348983
بين الاقوامی گروپ : پاكستان كے شہر لاہور میں ۳ سے ۵ اكتوبر تك دوسری بين الاقوامی "اسلامی مائيكرو اقتصاد" كانفرنس منعقد كی جائے گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Microfinance Focus»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كانفرنس "اسلامی مائيكرو اقتصاد كے اداروں کا قيام اور چلانے کے طریقہ کار" کے عنوان سے شعبہ اسلامی اقتصاد میں سرگرم ماہرین اور اس شعبے میں فعالیت کے خواہشمند افراد کی تعلیم و ترقی کے ساتھ ساتھ باہمی تعلقات بحال کرنے کے لیے منعقد کی جا رہی ہے ۔
واضح رہے کہ حلال سرمایہ کاری کے مواقع ، سٹاک مارکیٹوں کی بحالی، اسلامی مائیکرو اقتصاد کی مصنوعات کو پیش کرنا اور فقیروں کی مالی امداد کرنا اس کانفرنس کے دیگر اہداف میں شمار ہوتا ہے ۔
1030913
نظرات بینندگان
captcha