اسلامی پارليمانی منشور كی تدوين كے سلسلہ میں دبئی میں كام كا آغاز كرديا گيا

IQNA

اسلامی پارليمانی منشور كی تدوين كے سلسلہ میں دبئی میں كام كا آغاز كرديا گيا

23:44 - June 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2349306
بين الاقوامی گروپ: دبئی میں اسلامی پارلمان منشور كے سلسلہ میں 9 ملكوں كے ماہرين نے كام كا آغا ز كرديا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے امارات كی خبررساں ايجنسی "WAM" سے نقل كيا ہے كہ دبئی میں اسلامی پارلمانی منشور كی تدوين كے سلسلہ میں كام كا آغاز كرديا گيا ہے ماہرين كی جو ٹيم اس سلسلہ میں كام كررہی ہے ان میں ايران، امارات، سعودی عرب، الجزائر، شام، سنگال، كيمرون، تركی، انڈونيشاء كے ممالك كے ماہرين شامل ہیں۔
پارلمانی منشور كے مقدمہ میں اصول، اہداف اور 5 سالہ پروگرام شامل ہیں اسی طرح اسلامی پارليمنٹ منشور كی تدوين كا ہدف اسلامی ممالك كی مختلف ميدانوں میں باہمی مدد كو فروغ دينا ہے اور اسلام كو درپيش چيلنجز كا مقابلہ كرنا ہے۔
1031791
نظرات بینندگان
captcha