ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے الاقوامی قرآنی مقابلوں میں افغانستان كے نمائندے قاری محمد مھدی موحد نے كہا خطے كے جن ممالك میں اسلامی بيداری كے ذريعے انقلاب برپا ہو ان میں ايك شخص ظلم وجبر كے ذريعے حاكم تھا۔ ليكن افغانستان كی حالت ان سے بد تر ہے كيونكہ وہاں متعدد ظالم حكومتوں كا قبضہ ہے۔
انہوں نے مزيد كہا امريكی، يورپين اور ناٹو كی افواج افغانستان میں موجود ہیں اور عوام كو كچل رہی ہیں اس لیے افغانی عوام كو اسلامی بيداری كی زيادہ ضرورت ہے تاكہ قرآن كريم كی تعليمات پرعمل پيرا ہو كر استعماری قوتوں سے نجات حاصل كرسكیں۔ 1032890