ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " جنوب مشرقی ايشيا" كی رپورٹ كے مطابق ، یہ دستاويزی فلم تھائی لينڈ میں اسلامی مطالعاتی مركز كی كوششوں سے عوام كو اس موضوع كے بارے میں آگاہی فراہم كرنے كے لیے تيار اور نمائش كے لیے پيش كی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ یہ دستاويزی فلم اسلام كے دوبارہ احيا میں اسلامی بيداری كے كردار كو بيان كرنے كے لیے تيار كی گئی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ خواہشمند حضرات اس فلم كے بارے میں معلومات اور اس كی خريداری كے لیے 27325563ـ066 نمبر پر فون یا براہ راست اسلامی مطالعاتی مرکز کی طرف رجوع کر سکتے ہیں ۔
1033228