ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے حوزے كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آيت اللہ حكيم كے بيان میں كہا گيا ہے كہ جليل القدر علامہ شيخ باقر قرشی نے تدريس اور سيرت اہل بيت ﴿ع﴾ كے حوالے سے تاليف و تصنيف میں عمر كا ايك طولانی حصہ صرف كيا ہے جو اہل بيت كے روشن راستے كے ساتھ ان كی والہانہ محبت ، خلوص اور ايمان كی نشاندہی كرتا ہے ۔
انہوں نے اس بيان میں كہا ہے كہ میں اس غم كے موقع پر امام زمان ﴿عج﴾ ، حوزہ علمیہ اور عالم اسلام كے تمام علماء كو تعزيت پيش كرتا ہوں ۔
واضح رہے كہ عراق كی وزارت ثقافت نے بھی ايك بيان كے ذريعے اسلامی مفكر اور عظيم مؤرخ آٰيت اللہ باقر شريف قرشی كی وفات پر تعزيت پيش كرتے ہوئے كہا ہے كہ عراق ايك قيمتی عالم اور فقیہ كے سائے سے محروم ہو گيا ہے
1033490