يمن كے قومی حفظ قرآن كريم كے مقابلوں كا آغاز

IQNA

يمن كے قومی حفظ قرآن كريم كے مقابلوں كا آغاز

9:21 - June 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2350384
بين الاقوامی گروپ: يمن میں انجمن علمی خدام القرآن كے تعاون سے 12 ویں قومی حفظ قرآن كريم كے مقابلوں كا آغا ہوگيا ہے، اس میں پورے ملك سے 160 لڑكے اور لڑكياں حصہ لے رہی ہیں۔
ايران كی قرآنی خبرساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے " الصحوة " نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ یہ مقابلے عالمی حفظ قرآن كريم فورم كے زير نگرانی ہورہے ہیں جس میں مختلف قرآنی انسٹی ٹيوٹس كے160 حافظ قرآن سے حصہ لے رہے ہیں۔
انجمن قرآنی معاذ نے اعلان كيا ہے یہ مقابلے يمن كے سب سے بڑے مقابلے ہیں كيونكہ اس میں ابھی تك 95000 حافظ قرآں شركت كرچكے ہیں یہ مقابلے گذشتہ روز 18 جون كو شروع ہوئے ہیں اور 28 جون تك جاری رہیں گے
انجمن قرآنی معاذ نے اعلان كيا ہے كہ یہ مقابلے يمن كے مخير حضرات كے تعاون سے منعقد ہوتے ہیں اور اس كا مقصد نئی نسل كی قرآنی تربيت ہے۔

1032966

نظرات بینندگان
captcha