ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اردن سے نكلنے والے اخبار ، روزنامہ "الدستور" ، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس سيمينار كا افتتاح اردن كے وزير مذہبی امور و اوقاف "عبد السلام العبادی" كے توسط سے كيا گيا ہے جو چار دن تك جاری رہے گا ۔
واضح رہے كہ كويت كے بين الاقوامی "خيراتی – اسلامی" كمیٹی اور اردن كی قومی كمیٹی برائے تربيت ، ثقافت اور علوم اس سمينيار كے انعقاد میں باہمی تعاون كر رہی ہیں جبكہ اس سيمينار كا ہدف ، قرآن كی تعليم میں عصر حاضر كی ٹينكالوجيز سے استفادہ میں سائنسی اور تكنيكی شرائط كے لیے حوالہ جات كی تدوين كرنا ہے ۔
1033070