تحريك اسلامی حماس : دريائے اردن كے مغربی كنارے میں مسجد كی بے حرمتی كی شديد مذمت كرتے ہیں

IQNA

تحريك اسلامی حماس : دريائے اردن كے مغربی كنارے میں مسجد كی بے حرمتی كی شديد مذمت كرتے ہیں

23:04 - June 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2351074
بين الاقوامی گروپ: فلسطين كی جہادی تنظيم حماس نے گذشتہ دن 19 جون كو ايك بيانیہ جاری كيا ہے جس میں دريائے اردن كے مغربی كنارے میں صھيونی آباد كاروں كے ہاتھوں مسجد كی بے حرمتی كی شديد مذمت كی ہے۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ''ايكنا'' نے ''CPI'' نیٹ ورك سے نقل كيا ہے۔ تحريك حماس نے اپنے بيانیہ میں كہا ہے كہ صھيونی حكومت نے صحافيوں كو اس جگہ جانے سے روك ديا ہے جس سے ظاھر ہوتا ہے كہ اس غير انسانی اقدام میں صھيونی حكومت ملوث ہے۔
انہوں نے مزيد كہا فلسطينی عوام كو قومی اتحاد اور وحدت كے ساتھ صھيونی حكومت كے امتياز سلوك كے سامنے كھڑا ہونا ہے۔ تحريك حماس نے عرب ليگ، اسلامی تعاون تنظيم اور عالمی تنظيموں سے مطالبہ كيا ہے كہ اسلامی مقدسات كی توہیں كو روكیں۔
ياد رہے گذشتہ روز دريائے اردن كے مغربی كنارے میں صھيونی آباد كاروں نے ايك مسجد پر حملہ كر كے مسجد كو آگ لگا دی اور مسجد كی ديواروں پر اسلام مخالف نعرے لكھے۔

1033892
نظرات بینندگان
captcha