سعودی عرب كے مفتی كا يمنی شيعوں كے ساتھ مقابلے كا اعتراف

IQNA

سعودی عرب كے مفتی كا يمنی شيعوں كے ساتھ مقابلے كا اعتراف

23:08 - June 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2351077
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے ايك مفتی نے سعودی عرب اور يمن كے سرحدی علاقوں میں شيعہ عقائد كے ساتھ مقابلے كے لیے مبلغ بھيجنے كا اعلان كيا ہے۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ''ايكنا'' نے العالم نيوز چينل سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كے مفتی، محمد العريفی، نے كہا ہے كہ يمنی حوثی شيعوں كے قصبوں كے نزديك جا كر شيعوں عقائد كے خلاف تبليغ كرنے والے مبلغوں كو ايك مُخير سعودی ايك ہزار سے ڈیڑھ ہزار ريال تك ادا كرے گا۔ العريفی نے اس مُخير فرد كا نام نہیں بتايا. اس اعلان كے بعد يمنی سرگرم كاركنوں نے سائبرسپيس میں ردعمل كا اظہار كرتے ہوئے كہا العريفی يمن میں فرقہ واريت پھيلانا چاہتا ہے اور اسے يمن كے داخلی امور میں مداخلت قرار ديا ہے۔ سعودی عرب نے عبداللہ صالح كی حكومت اور حوثی شيعہ قبائل كے درميان جنگ میں اپنی زمين يمنی فوج كو استعمال كرنے دی تھی۔ گذشتہ چند مہينوں میں سعودی عرب كے حمايت يافتہ شدت پسند سلفی گروپ نے حوثی علاقوں میں متعدد حملے كئے ہیں۔ 1033868
نظرات بینندگان
captcha