ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' نے ''Iessentiel'' نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ والون كا علاقہ بيلجيم كے 55 فيصد پر مشتمل ہے اور اس ملك كی 33 فيصد آبادی اس خطے میں رہائش پذير ہے۔ آيندہ دوسال میں بيلجيم كی سب سے بڑی مسجد یہاں تعمير ہو گی۔
ليگ شہر كی بلدیہ سے صادر ہونے والے اجازت نامہ كے مطابق 2013 میں گيارہ ہزار مربع میٹر پر اس مسجد كی تعمير كا آغاز ہو گا۔ ليگ شہر كی بلدیہ كے مشير محمد آی دوغدو، نے اس بارے میں كہا شہريوں كی طرف سے ابتداء میں اس مسجد كی تعمير كی مخالفت كی گئی تھی۔ پھر ہم نے اس كے ڈيزائن میں تبديل كر كے دوميناروں كی جگہ ايك 18 میٹر بلند مينار كے ساتھ اس كی تعمير كا اجازت نامہ حاصل كرليا اسی طرح معاہدے كے مطابق اذان كی آواز مسجد كے باہر نہیں آئے گی اور ہم ايك ايسا سسٹم خريد رہے ہیں جس كے تحت نماز كے وقت آٹو میٹك طر يقے سے آذان خودبخود مسجد كے اندر نشر ہو جائے گی۔
1033951