گذشتہ سالوں كی نسبت اس سال مقابلوں كی كيفيت اور سطح بہت اعلی ہے

IQNA

گذشتہ سالوں كی نسبت اس سال مقابلوں كی كيفيت اور سطح بہت اعلی ہے

11:47 - June 21, 2012
خبر کا کوڈ: 2351272
بين الاقوامی گروپ: 29 ویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں جرمنی كے قرائت قرآن كے نمائندے نے كہا گذشتہ بين الاقوامی مقابلوں كو ٹی وی چينلز كے ذريعہ ديكھتا رہا ہوں ليكن جمہوری اسلامی ايران ہر سال ان مقابلوں كے انعقاد میں ترقی كررہا ہے۔
ايران كی قرآںی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں قرائت كے شعبہ میں جرمنی كے نمائندے احمد مرساد الياس سے گفتگو كی ہے، جس میں انہوں نے كہا اس سے پہلے جمہوری اسلامی ايران میں مقابلوں كيلئے نہیں آيا ہوں البتہ حرم امام رضا كی زيارت كيلئے متعدد مرتبہ اس ملك كا سفر كيا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا اس دفعہ یہ مقابلے اعلی سطح می منعقد ہورہے یہں پہلے اور دوسرے دن قاری اور حافظ حضرات كی تلاوت سے یہ محسوس ہورہا تھا پہلی ار دوسری پوزيشن لينے والے افراد كا آخری دن سے پہلے پتہ نہیں چلے گا۔ كيونكہ بعض قاری پہلی دفعہ اس مقابلے میں شركت كررہے ہیں۔

1034052
نظرات بینندگان
captcha