ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق ، زيارت كا یہ پروگرام ايران كے قرآنی شعبوں میں سرگرم قاريوں، حفاظ كرام ، مربيوں اور قرآنی مراكز كے حكام پر مشتمل ايك گروپ كی موجودگی میں منعقد كيا گيا ہے جبکہ اس كاروان كے عالم دين حجت الاسلام و المسلمين "يوسف علی شكری" نے رسول اسلام كی الوداعی زيارت كی قرٲت كی ہے ۔
واضح رہے كہ مذكورہ عالم دين كے توسط سے زيارت امام سجاد ﴿ع﴾ ، زيارت امام حسن مجتبی ﴿ع﴾ ، زيارت امام محمد باقر ﴿ع﴾ ، زيارت امام صادق ﴿ع﴾ اور زيارت حضرت زہرا ﴿ع﴾ كی قرٲت بھی اس پروگرام كا حصہ تھی ۔
قابل ذكر ہے كہ ايران كے قرآنی شعبوں كی فعال شخصيتوں پر مشتمل یہ پہلا كاروان آج ظہر كے بعد عمرے كی ادائيگی كے لیے مكہ كی طرف روانہ ہوگا ۔
1035373