لندن میں امام حسين ''ع'' كی ولادت باسعادت سے موقع پر جشن كا اہتمام

IQNA

لندن میں امام حسين ''ع'' كی ولادت باسعادت سے موقع پر جشن كا اہتمام

21:58 - June 23, 2012
خبر کا کوڈ: 2352654
بين الاقوامی گروپ: برطانیہ كے دارالحكومت لندن میں آج 23 جون كو اسلامك سنٹر لندن میں امام حسين ''ع'' كی ولادت باسعادت كی مناسب سے ايك جشن كی تقريب منعقد كی جا رہی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ''ايكنا'' نے ''ic-el'' نیٹ ورك سے نقل كيا ہے یہ تقريب مقامی وقت كے مطابق رات 7 بجے شروع ہو گی۔ تقريب برطانیہ میں مقيم فارسی زبان بولنے والوں كے لیے ہو گی، جس میں متعدد پروگرامز پيش كئے جائیں گے۔
اسی طرح كل 24 جون كو ايك تقريب انگريزی زبان میں منعقد ہوگی جس میں عاشقان امام حسين ''ع'' كی بڑی تعداد شركت كرے گی۔
اسلامی مركز ہيمبرگ میں آج رات امام حسين ''ع'' حضرت ابالفضل العباس ''ع'' اور حضرت امام سجاد '' ع'' كی ولادت باسعادت كی مناسب سے ايك باعظمت جشن كا اہتمام ہو رہا ہے۔ جس میں اہل بيت وعصمت ''ع'' كے پيرو كاروں كی بڑی تعداد شركت كرے گی۔

1035612

نظرات بینندگان
captcha