مصر میں صدارتی انتخابات كے نتائج كا اعلان آج ہوگا

IQNA

مصر میں صدارتی انتخابات كے نتائج كا اعلان آج ہوگا

20:21 - June 24, 2012
خبر کا کوڈ: 2353461
بين الاقوامی گروپ: صدارتی انتخابات كمیٹی متعدد دنوں كی تاخير كے بعد آج 24 جون كو مصر كے صدارتی انتخابات كے نتائج كا اعلان كرے گی۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے العالم نيوز چينل سے نقل كيا ہے كہ مصر كے صدارتی انتخابات آرگنائزنگ كمیٹی كے سيكرٹری جنرل حاتم بگاتو، نے اعلان كيا ہے محمد مرسی اور احمد شفيق كے درميان صدارتی انتخابات كے دوسرے مرحلے كا اعلان آج 24 جون اتوار كے دن كيا جائے گا۔
اخوان المسلمين كی سپريم كونسل كے ركن محمد جمال حشمت نے تاكيد كی ہے كہ صدارتی انتخابات كی اعلی كمیٹی میں محمد مرسی كی كاميابی يقينی ہوگئی ہے۔
صدارتی انتخابات كے نتائج كا اعلان ايسی حالت میں كيا جائے گا جبكہ فوجی كونسل نے نہ صرف پارليمنٹ كو تحليل كرديا ہے بلكہ صدر كے اختيارات كو محدود كرتے ہوئے تمام اختيارات فوجی كونسل نے حاصل كرلئے ہیں۔

۱۰۳۶۴۹۹
نظرات بینندگان
captcha