ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "elnashra" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ ايرانی حجاج كے سرپرست اور قائد انقلاب اسلامی كے نمائندے حجة الاسلام قاضی عسگر نے وفد كے ہمراہ علاقائی سيمينار حج اور اسلامی بيداری میں شركت كيلئے لبنان كا سفر كيا ہے جس میں گذشتہ روز حزب اللہ كے سيكرٹری جنرل سيد حسن نصر اللہ سے ملاقات اور گفتگو كی ہے۔ اس ملاقات میں جمہوری اسلامی ايران كے سفير غضنفر ركن آبادی بھی موجود تھے ملاقات میں خطے میں ہونے والی تبديليوں كے علاوہ حج وزيارت كے امور پر بھی گفتگو كی ہے۔
سيد حسن نصر اللہ نے مسلمانوں كے درميان وحدت كی تاكيد كرتے ہوئے خطے میں ايران كے مثبت كردار كی قدردانی كی انہوں نے مزيد كہا خطے میں سالوں سے اقوام امن و سلامتی سے زندگی كررہی تھیں ليكن جہاں بھی بدامنی ہوتی ہے اس كے پيچھے استعماری قوتوں كا ہاتھ ہوتا ہے۔
1036494