برطانیہ كے اسلامك سنٹر میں شعبان معظم كے جشنوں كا انعقاد

IQNA

برطانیہ كے اسلامك سنٹر میں شعبان معظم كے جشنوں كا انعقاد

21:14 - June 25, 2012
خبر کا کوڈ: 2354314
بين الاقوامی گروپ : اسلامك سنٹر برطانیہ میں حضرت اباعبداللہ الحسين﴿ع﴾ حضرت اباالفضل العباس﴿ع﴾ اور امام سجاد﴿ع﴾ كی ولادت با سعادت كے سلسلے میں 22 ،23 جون كو جشن كی تقاريب منعقد ہوہیں جن میں اہل بيت ﴿ع﴾ كے محبان كی بڑی تعداد نے شركت كی ہے۔
ايران كی قرآنی خبر ايجنسی ﴿ ايكنا ﴾نے ic_el نیٹ ورك سے نقل كيا ہے امام حسين كی ولادت با سعادت كا جشن تين شعبان كو منعقد ہوا، جس میں عاشقان ولايت كی بڑی تعداد نے شركت كی ہے۔ اسلامك سنٹر برطانیہ كے امام جمعہ حجة الاسلام اكبر بديعی نے خطاب میں ان ذوات مقدسہ كی ولادت كی مبارك باد پيش كرتے ہوئے كہا حضرت امام حسين ؑ حجت خدا اور اللہ كی عظيم آيات میں سے ہیں، امام سجاد﴿ع﴾ سے صحيفہ سجادیہ دعاؤں كی عظيم كتا ب منقول ہے اور ابا الفضل العباس﴿ع﴾ كربلا كے علمدار اور ايثار كی بہترين مثال ہیں، انسان ان عظيم ہستيوں اور اوليا ئے خدا كے سامنے ايسے ہے جيسے دريا كے سامنے قطرہ اگر قطرہ دريا كے ساتھ مل جائے تو اہميت ركھتا ہے اگر نہ ملے تو ضائع ہو جاتا ہے ۔
1037463

نظرات بینندگان
captcha