مصر كا مستقبل ابہام كا شكار

IQNA

مصر كا مستقبل ابہام كا شكار

21:49 - June 25, 2012
خبر کا کوڈ: 2354322
بين الاقوامی گروپ :مرسی نے ابتدا میں اسلام پسندوں كے اميدوار كے طورپر صدارتی اليكشن میں حصہ ليا ليكن انتخابات كے دوسرے مرحلے میں وہ ملك كےتمام انقلابيوں كے مشتركہ اميدوار كے طور پر ابھر كر سامنے آئے اور مصری انقلاب كی طاقت كے سہارے انتخابات جيتنے میں كامياب ہو گئے ہیں ۔
بے شك گزشتہ روز ۲۴ جون كو تمام متضاد اور مخالف تجزيوں كے باوجود مصری تاريخ كا عظيم اور مؤثرترين دن كہا جا سكتا ہے ۔ كيونكہ گزشتہ روز مصر ی عوام نے ۴۰ سينٹی گریڈ كی شديد گرمی كے باوجود قاہرہ كے التحرير چوك میں اجتماع برپا كيا تاكہ اسلامی بيداری كو عصر حاضر كے مہم ترين واقعات میں ثبت كرسكیں ۔
مصر كی بيدارعوام ۵۲ منٹ تك صدارتی اليكشن كمشن كے سربراہ "فاروق سلطان" كی تقرير سنتی رہی جس كے بعد انہوں نے انتخابات كے حتمی نتائج اور اپنے صدارتی اميدوار كی كاميابی پر خوشيوں كا اظہار كيا ہے ۔
1037825
نظرات بینندگان
captcha