ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا ﴾ سے شہيد صدر دوم انسٹی ٹيوٹ سے وابستہ انجمن قرآنی كے چيئرمين اور دوسرے بين الاقوامی قرآنی مقابلے" نصرة القرآن " كی انتظامی كمیٹی كے ڈائريكٹر شيخ مازن الساعدی نے گفتگو كرتے ہوئے كہا ؛ ان بين الاقوامی مقابلوں میں 26 عربی اسلامی ممالك شركت كررہے ہیں اور ہم ان كی آمد كا استقبال كررہے ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا عراق میں امن وامان كی بہتر صورت حال كی وجہ سے اس سال ان مقابلوں میں شركت كرنے والوں كی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔
ياد رہے عراق كے پہلے بين الاقوامی قرآنی مقابلے گذشتہ سال شعبان میں منعقد ہوئے تھے ۔
1038371