ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے ﴿الشعب اليومیہ آن لائن﴾ اخبار سے نقل كيا ہے كہ اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل احسان اوغلو نے اپنے گذشتہ روز كے پيغام میں كہا ہے كہ محمد مرسی كی كاميابی تاريخی تھی جس نے مصر، عالم عرب و اسلام كو خوش كر ديا ۔
اكمل الدين احسان اوغلو نے تاكيد كی یہ كاميابی مصر كے لیے نئے مستقبل كی پہلا قدم ہے اور اسلامی تعاون تنظيم كا ارادہ سے كہ اپنا آيندہ اجلاس مصر میں منعقد كرے۔
احسان اوغلو نے اپنے پيغام میں اميد ظاہر كی ہے كہ محمد مرسی اپنی مدبرانہ اور حكيمانہ قيادت كے ذريعے مصر اور اسلامی تعاون تنظيم كے درميان جديد تعلقات كا آغاز كریں گے۔
ياد رہے كہ ۲۴ جون كو مصری اليكش كيمشن نے صدارتی انتخابات كے دوسرے مرحلے كا اعلان كيا جس میں محمد مرسی كو كامياب قرار ديا گيا، جس سے محمد مرسی كو مصر كے پہلے منتخب عوامی صدر ہونے كا اعزاز مل گيا۔
1038929