حزب اللہ : صہيونی حكومت كی ظالمانہ سياست كے مقابلے میں عالمی برادری كے سكوت كی مذمت كرتے ہیں۔

IQNA

حزب اللہ : صہيونی حكومت كی ظالمانہ سياست كے مقابلے میں عالمی برادری كے سكوت كی مذمت كرتے ہیں۔

21:55 - June 27, 2012
خبر کا کوڈ: 2356114
بين الاقوامی گروپ: تحريك حزب اللہ اور فلسطينی تنظيموں نے لبنان میں مشتركہ بيانیہ جاری كيا ہے جس میں صہيونی حكومت كی فلسطينوں كے خلاف ظالمانہ اور ضد انسانی سياستوں كے سامنے عالمی برادری كے سكوت كی مذمت كی گئی ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے الوفد نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ گذشتہ روز ۲۶ جون كو حزب اللہ اور فلسطينی تنظيموں كے درميان ہونے والے اجلاس میں یہ بيان جاری كيا جس میں انہوں نے كہا ہے كہ ہم فلسطينی عوام اور اسلامی مقدسات كے خلاف اسرائيلی جرائم پر عالمی براداری كی خاموشی كی مذمت كرتے ہیں اور اسی طرح عرب ممالك میں مسئلہ فلسطين كو كم اہميت اور عرب حكام كی مسئلہ فلسطين كے دفاع میں ناكامی كو شرمناك تصور كرتے ہیں۔
انہوں نے كہا لبنانی اور فلسطينی ملتوں كے لیے داخلی امن و امان بہت اہم ہے اور دشمن چاہتا ہے فتنہ انگيزی كر كے خطے كے داخلی استحكام كو نقصان پہنچائے اور خطے كی جہادی اقوام كو آپس میں تقسيم كر دے۔
1039249

نظرات بینندگان
captcha