عراقی كرنسی پر مقامات مقدسہ كی تصاوير چھاپنے پر غور

IQNA

عراقی كرنسی پر مقامات مقدسہ كی تصاوير چھاپنے پر غور

23:10 - June 28, 2012
خبر کا کوڈ: 2356478
بين الاقوامی گروپ : عراقی پارليمنٹ كے ركن نے كہاہے كہ عراق كی كرنسی اس سرزمين اور تاريخ تمدن كی ترجمان ہے اس لئے عراق كی نئی كرنسی پرمقدس مقامات كی تصاوير ہونی چاہیں۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ میں عراقی نيوز ايجنسی ''نور'' كا حوالہ ديتے ھوئے كہا ھے كہ عراقی ركن پارليمنٹ عبدالحكيم نے كہا ھر ملك كی كرنسی اس كی تاريخ و تمدن اور ثقافت كی غماز ھوتی ہے اور ھر ملك كی كرنسی اس معاشرے كی تشكيل میں موثر چيزوں كی طرف اشارہ كرتی ھےجو اس ملك كے ثقافتی اورتمدنی افتخارات میں شامل ہوتی ہیں۔
الحكيم نے مركزی بينك كے سربراہ كو ايك خط لكھا ہے جس میں كہا ہے كہ عراق كے زائرين اسے سنہری گنبدوں كی سرزمين قرار ديتے ہیں ، بے شك سنہری گنبد عراق كی تاريخ ہیں ۔
انہوں نے كہا عراقی سرزمين میں دو پيامبر دفن ہیں ، اور بہت سارے جليل القدر صحابہ دفن ہیں اس لئے عراق كی نئی كرنسی پر ان سنہری گنبدوں كی تصاوير ہونی چاہئے ۔
1039330
نظرات بینندگان
captcha