ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی '' ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق جشن كی یہ تقريب 27 جون كو شہر '' زاريا'' كے امام بارگاہ بقية اللہ میں منعقد ہوئی۔ جس میں نائيجريا كے علماء كرام اور مذہبی سكالرز كے علاوہ اس شہر كی شيعہ كميونٹی كی بڑی تعداد نے شركت كی ہے۔
اس جشن كی تقريب كا آغاز قرآن كريم كی تلاوت سے ہوا اور تحريك حركت اسلامی كے رہبر شيخ ابراہيم زكزكی نے شعبان كی فضيلت اور اسلامی عيدوں كے بارے میں كہا: مسلمانوں كو شعبان كے مہينے كے اعمال انجام دينے چاہیں تا كہ اس مہينے كی خيروبركت حاصل ہو سكے۔
1040382