ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی '' ايكنا'' نے يمنی نيوز ايجنسی '' سبا نٹ '' كے حوالے سے نقل كيا ہے۔ وزارت اوقاف كے حفظ قرآن كے امور میں مشير عبدالرحمن المزلم نے اعلان كيا ہے۔ يمنی فيمليز كی ہم قدردانی كرتے ہیں كہ انہوں نے موسم گرما كی تعطيلات میں اپنے بچوں كو حفظ قرآن كريم كی طرف مائل كيا۔
انہوں نے كہا: اس سال موسم گرما میں 215 حفظ قرآن كے انسٹی ٹيوٹيس لڑكوں اور لڑكيوں كے لیے كھولے گئے ہیں۔ اس سے پہلے 5 ہزار قرآنی مراكز پورے يمن میں كام كر رہے ہیں، یہ تمام قرآنی مراكز يمن وزارت اوقاف كے زير نگرانی كام كر رہے ہیں۔ جس میں حفظ قرآن اور قرآنی تعليمات شدت پسندی كے بغير پڑھائی جا رہی ہیں۔
1040515