يمن میں حفظ قرآن كے لیے 50 ہزار افراد كی آمادگی كا اعلان

IQNA

يمن میں حفظ قرآن كے لیے 50 ہزار افراد كی آمادگی كا اعلان

19:47 - June 29, 2012
خبر کا کوڈ: 2356784
بين الاقوامی گروپ: يمن كی وزارت اوقاف نے اعلان كيا ہے موسم گرما كی تعطيلات میں حفظ قرآن كريم كے انسٹی ٹيوٹيس میں 50 ہزار لڑكے اور لڑكيوں نے ملك كے مختلف صوبوں میں داخلہ ليا ہے۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی '' ايكنا'' نے يمنی نيوز ايجنسی '' سبا نٹ '' كے حوالے سے نقل كيا ہے۔ وزارت اوقاف كے حفظ قرآن كے امور میں مشير عبدالرحمن المزلم نے اعلان كيا ہے۔ يمنی فيمليز كی ہم قدردانی كرتے ہیں كہ انہوں نے موسم گرما كی تعطيلات میں اپنے بچوں كو حفظ قرآن كريم كی طرف مائل كيا۔
انہوں نے كہا: اس سال موسم گرما میں 215 حفظ قرآن كے انسٹی ٹيوٹيس لڑكوں اور لڑكيوں كے لیے كھولے گئے ہیں۔ اس سے پہلے 5 ہزار قرآنی مراكز پورے يمن میں كام كر رہے ہیں، یہ تمام قرآنی مراكز يمن وزارت اوقاف كے زير نگرانی كام كر رہے ہیں۔ جس میں حفظ قرآن اور قرآنی تعليمات شدت پسندی كے بغير پڑھائی جا رہی ہیں۔

1040515
نظرات بینندگان
captcha