ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی '' ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق 28 جون صبح كے وقت ايران كے پہلے قرآنی كاوران كے زائرين نے بيت اللہ الحرام كا طواف وداع مكمل كرليا ہے۔ اس قرآنی قافلے میں قرآنی اساتيد، قاری حضرات، حفاظ اور قرآنی مراكز كے منتظمين وغيرہ شامل ہیں۔
ايران كے قرآنی قافلے میں شامل افراد نے مساجد شجرہ، تنعيم اور الجعرانہ سے تين بار احرام باندھ كر عمرہ مفردہ كے اعمال انجام ديئے۔ اسی طرح قرآنی قافلے كے اراكين نے ميزاب الرحمہ كعبہ كے سامنے قرآئت اور ختم قرآن كی محفل 27 جون كو منعقد كی تھی ۔
1039950