بيجنگ میں" چين اور عالم اسلام" عالمی كانفرنس كا انعقاد

IQNA

بيجنگ میں" چين اور عالم اسلام" عالمی كانفرنس كا انعقاد

20:54 - June 30, 2012
خبر کا کوڈ: 2357611
بين الاقوامی گروپ، چين كے دارالحكومت بيجنگ میں بين الاقوامی كانفرنس" چين اور عالم اسلام" كا 28 جون سے آغا ز ہوگياہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا)نے او ۔ سی ۔آئی نیٹ ورك سے نقل كيا ہے یہ كانفرنس تين روزہ ہے اور اسلامی تعليمات آرٹ اور ہسٹری ريسرچ انسٹيوٹ، اسلامی تعاون تنظيم اورچائنيز اكیڈمی آف سوشل سائنسز كے تعاون سے منعقد ہو رہی ہے اور كل 30جون كو اختتام پذير ہوگی ۔
اس كانفرنس كی افتتاحی تقريب سے وزير امورخارجہ كے مشير '' جای جون '' نے كہاكہ چين كے ساتھ عالم اسلام كے تاريخی مراسم ہیں اور یہ دنيا میں بقائے باہمی كی بہترين مثال ہے انہوں نے مزيد كہا كہ اسلامی ممالك چين كے بہترين تجارتی دوست ہیں، سال 2011 میں چين اور اسلامی ممالك كے درميان پانچ سو بلين ڈالر كی تجارت ہوئی ہے جو يورپی يونين كے بعد اسلامی ممالك چين كے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ۔
1040508
نظرات بینندگان
captcha