سعودی عرب كے بادشاہ كے انتقال كی خبریں

IQNA

سعودی عرب كے بادشاہ كے انتقال كی خبریں

20:58 - June 30, 2012
خبر کا کوڈ: 2357614
بين الاقوامی گروپ، بعض عرب انٹرنیٹ سائٹس نے سعودی عرب كے 88 سالہ بادشاہ امير عبداللہ كے انتقال كی خبر نشر كر دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے (الراصد) كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب میں باوثوق ذرائع نے بتايا ہے كہ اميرعبداللہ انتقال كر گئے ہیں جبكہ ابھی تك مصدقہ ذرائع نے اس خبر كی تصديق نہیں كی ہے ۔
عرب انٹر نیٹ سائٹس ٬٬الراصد٬٬ٹاپ نيوز اور الوحدوی نیٹ نے سعودی بادشاہ كی موت كے بارے میں خبر نشر كرتے ہوئے كہا كہ سعودی دربار ايسے مواقع پر فوجی اور سلامتی كے اقدامات كرنے تك خاموشی اختيار كرتے ہیں ۔ جبكہ سعودی فوج گزشتہ روز سے الرٹ ہے جسے سعودی حكومت نے خطے كے حالات كے پيش نظر الرٹ قرار ديا ہے ۔
1040597
نظرات بینندگان
captcha