محمد مرسی نے عوام كے سامنے حلف اٹھا ليا ، كوئی چيز انقلاب سے زيادہ طاقت ور نہیں

IQNA

محمد مرسی نے عوام كے سامنے حلف اٹھا ليا ، كوئی چيز انقلاب سے زيادہ طاقت ور نہیں

21:16 - June 30, 2012
خبر کا کوڈ: 2357630
بين الاقوامی گروپ: مصر كے نومنتخب صدر محمد مرسی نے گزشتہ روزقائرہ كے تحرير اسكوائر میں لاكھوں لوگوں كی موجودگی میں حلف اٹھايا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی(ايكنا) نے العالم نيوز چينل سے نقل كيا ہے یہ تقريب دنيائے عرب كے تمام ٹی وی چينل نے براہ راست دكھائی محمد مرسی نے كہا كہ ميرا تعلق كبھی بھی عوام سے ختم نہیں ہوگا میں مصر كے تمام عوام كا صد رہوں اور یہ ايك عظيم افتخار ہے اور تحرير اسكوائر نئے آزاد مصر كا گواہ ہے ۔
انہوں نے شہداء كو خراج تحسين پيش كرتے ہوئے كہا شہدا نے آزادی كے درخت كی اپنے لہو سے آبياری كی ہے ہم ان كا خون رائيگاں نہیں جانے دیں گے اور اس خون كا انتقام لیں گے ۔ انہوں نے مزيد كہا كہ مصر غير ملكی روابط میں آزاد ہو گا كسی بھی قوت سے وابستہ نہیں رہيگا اور تمام ممالك سے بہتر تعلقات كا خواہا ں رہے گا۔
1040838
نظرات بینندگان
captcha