ہندوستان كی بندرگاہ پر ايرانی عطیہ شدہ قرآن كريم كے چار ہزار نسخے روك لئے گئے۔

IQNA

ہندوستان كی بندرگاہ پر ايرانی عطیہ شدہ قرآن كريم كے چار ہزار نسخے روك لئے گئے۔

21:36 - July 01, 2012
خبر کا کوڈ: 2358547
بين الاقوامی گروپ: ہندوستانی بندرگاہ مندرا كے كسٹم حكام نے تين سال سے ايرانی عطیہ شدہ قرآن كريم كے نسخوں كو روك ركھا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اينڈين ايكسپرس نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ قرآن كريم اور پانچ سو مذہبی سی ڈيز جمہوری اسلامی ايران كے حكام نے ہندوستان كے قصبے گوروالی كے ايك دينی مدرسہ كو عطیہ كئے تھے ۔
اس مدرسہ كے پرنسپل عبدالقيوم خان نے اس بارے میں كہا: تين سال سے اس مسئلہ كو حل كرنے كے لئے كسٹم حكام سے مذاكرات كررہا ہوں ليكن ميری كوششوں كا كوئی فائدہ نہیں ہوا۔ قرآن كريم كے یہ نسخے قانونی طور پر بھيجے گئے تھے اور شپنگ كارگو كی قيمت بھی ادا كردی گئی تھی۔ عبدالقيوم خان نے كہا: قرآن كريم كے یہ نسخے تجارت كے لئے نہیں بھيجے گئے تھے بلكہ ايران نے قرآنی تعليمات كی نشر و اشاعت كے لئے مسلمانوں كے اس غريب علاقے میں بھيجے تھے۔
1041020
نظرات بینندگان
captcha