ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے خبر رساں ایجنسی (نون) کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بمب اور ایک دھماکہ خیز مواد سے لدی ہوئی گاڑی کے ذریعے مشرقی کربلا میں ۱۶ افراد شہید اور ۴۰ زخمی ہو گئے ہیں ۔
یہ دو دھماکے شہر کربلا کے داخلی راستے میں واقع سبزی منڈی میں ہوئے کہ جن میں سے ایک گاڑی کے ٹکرانے سے ہوا جبکہ دوسرا بم دھماکہ تھا ۔
قابل ذکر ہے کہ یہ دونوں دھماکے شب برات کی خصوصی تقریبات کے موقع پر کیے گئے کہ جنہیں پوری دنیا کے شیعہ مذہبی جوش و خروش سے مناتے ہیں ۔
1044357