ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق یہ نورانی محفل گذشتہ روز دو جولائی كو منعقد ہوئی اس میں جمہوری اسلامی ايران كے ممتاز قاريوں كے علاوہ مصری قراء كی يونين كے چئيرمين محمد محمود الطبلاوی شريك ہوئے آستانہ امام حسين (ع)میں منعقد ہونے والی اس محفل كا آغاز دار القران الكريم كربلا كے صدر اسامہ كربلائی كی تلاوت سے ہوا اس كے بعد مصر كے ممتاز محمد محمود الطبلاوی نے قرائت كی اس كے بعد ايران كے معروف قراء نے قرائت قرآن كی اس نورانی محفل میں زائرين ابا عبد اللہ الحسين (ع) كے علاوہ عوام كی بڑی تعداد نے شركت كی ہے ۔
1043707