ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے (الازھر ) نیٹ ورك سے نقل كيا ہے یہ مقابلے اسلامك سنٹر الازھر اور عالمی فارغ التحصيل طلباء فورم كے تعاون سے منعقد ھوں گے ۔
الازھر عالمی فارغ التحصيل طلباء فورم كے ايگزيكٹو ڈائريكٹر اسامہ ياسين نے اس بارے میں كہا : یہ مقابلے اس فورم كےمختلف پروگرامز كا حصہ ھیں اور تمام غير ملكی طلباء ان مقابلوں میں شركت كر سكتے ھیں ۔ انھوں نے مزيد ان مقابلوں كا مقصد غير ملكی طلباء میں حفظ قرآن كا شوق بڑھانا اور ان كو قرآنی تعليمات كی رغبت دينا ھے ۔
انھوں نے كہا : یہ مقابلے حفظ اور قرائت قرآن كريم كے شعبوں میں منعقد ھوں گے ان مقابلوں میں شركت كرنے كے لئے 15 جولائی تك رجسٹريشن ھو سكتی ھے ۔
1044097