سعودی شيعوں كی جانب سے نيمہ شعبان مذہبی عقيدت و احترام سے منايا گيا

IQNA

سعودی شيعوں كی جانب سے نيمہ شعبان مذہبی عقيدت و احترام سے منايا گيا

23:34 - July 06, 2012
خبر کا کوڈ: 2362045
بين الاقوامی گروپ : آل سعود حكومت كے منفی ہتھكنڈوں كے باوجود سعودی عرب میں اہل بيت (ع) كے چاہنے والوں نے نيمہ شعبان كی تقريبات كا شايان شان طريقے سے انعقاد كيا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے راصد نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ان تقريبات میں «الناصفة»، «كريكشون» اور «حل و عاد» سے تعلق ركھنے والے ہزاروں منتظرين امام زمانہ (ع) نے شركت كی ۔ اسی طرح بہت سے سعودی شيعہ نيمہ شعبان كی تقريبات میں شركت كے لیے كربلائے معلی كے سفر پر ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ ملك كی پندرہ فيصدی شيعہ آبادی كی مذہبی تقريبات پر سعودی عرب كے سركاری میڈيا كی جانب سے پابندياں عائد ہیں اور سعودی شيعہ اس حال میں پندرہ شعبان كا جشن منا رہے ہیں كہ آل سعود بحرين اور خود سعودی عرب میں انقلابی تحريك كو طاقت كے زور پر كچلنے كے درپے ہے ۔
1045958
نظرات بینندگان
captcha