فرانسيسی فٹبال فیڈريشن نے كھلاڑيوں كے اسلامی لباس كی مخالفت كردی

IQNA

فرانسيسی فٹبال فیڈريشن نے كھلاڑيوں كے اسلامی لباس كی مخالفت كردی

22:56 - July 08, 2012
خبر کا کوڈ: 2363696
بين الاقوامی گروپ : فرانسيسی فٹ بال فیڈريشن نے ايك بيانیہ جاری كيا ہے جس میں خواتين كھلاڑيوں كے قومی اور بين الاقوامی مقابلوں میں اسلامی لباس كی مخالفت كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے فرانس سے شائع ہونے والے اخبار (لوفگارو) كے حوالے سے نقل كيا ہے انٹرنيشنل فٹ بال فیڈريشن نے مسلمان خواتين كھلاڑيوں كے اسلامی لباس كی سالوں كی مخالفت كے بعد گذشتہ جمعرات كو مسلمان كھلاڑيوں كو حجاب پہننے كی اجازت دے دی ہے ۔ ليكن فرانسيسی فٹ بال فیڈريشن نے كہا ہے كہ وہ كسی صورت میں كھلاڑيوں كو كھيل كے ميدان میں اسلامی لباس كی اجازت نہیں دی گی ۔
اس بيانیے میں آيا ہے كہ فرانس كسی صورت میں بھی اپنے كھلاڑيوں كو قومی يا بين الاقوامی مقابلوں میں حجاب استعمال كرنے كی اجازت نہیں دے گا ۔ یہ جمھوریہ فرانس كے اصولوں كے خلاف ہے انہوں نے مزيد كہا اگر مسلمان خواتين نے حجاب كے ساتھ المپيك مقابلوں میں شركت كرنی چاہی تو ھم انہیں ان مقابلوں میں شركت كرنے سے روك دیں گے۔
1046458

نظرات بینندگان
captcha