ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق جمھوری اسلامی ايران كے نمائندے امين پويا نے اپنے استاد ابو القاسمی كے ھمراہ گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ 7 جولائی كو اپنے استاد كے ساتھ مشورہ كر كے تلاوت كے متعدد طريقوں كا جائزہ ليا ہے۔
استاد ابو القاسمی نے كہا امين پويا كے لئے اس طريقے كا انتخاب كيا گيا ہے جس پر اسے اچھی طرح عبور حاصل ہے اور وہ بين الاقوامی معيار كے مطابق ہے۔
انہوں نے مزيد كہا امين پويا ان مقابلوں كی تيسری رات تلاوت كریں گے۔ اتوار كی صبح انہیں بتايا جائے گا كہ كن آيات كی تياری كریں اور وہ مقابلے میں تلاوت كریں ۔
1047218