ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے آٹھویں بين الاقوامی نظریہ مہدويت سيمينار سے اپنی رپورٹ میں كہا ہے كہ كينیڈا میں سماجی خدمات آرگنائزيشن كے ركن منير چكبار نے كل ۷ جولائی بروز ہفتہ كو ايك نشست كے دوران واضح كيا : مہدويت كے شعرا اپنے اشعار كے ساتھ امام (ع) كے ساتھ روحانی ارتباط قائم كرتے ہیں كہ جس سے سننے والوں كی محبت و عقيدت میں بھی اضافہ ہوتا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : مذہب شيعہ میں امامت كا مفہوم ايك عظيم مقام كا حامل ہے اور اس مفہوم كو درك كرنے كے ساتھ امام زمان (عج) اور ان كے پيروكاروں كے درميان عميق ارتباط كو سمجھا جا سكتا ہے ۔
1045843