آيت اللہ نمركی گرفتاری كے خلاف سعودی عرب كی شيعہ كميونٹی كے مظاہرے

IQNA

آيت اللہ نمركی گرفتاری كے خلاف سعودی عرب كی شيعہ كميونٹی كے مظاہرے

19:43 - July 09, 2012
خبر کا کوڈ: 2364549
بين الاقوامی گروپ : سعودی عرب كے شيعہ نشين علاقے عوامیہ كے لوگوں نے آل سعود سيكورٹی فورسرز كے ہاتھوں آيت اللہ نمر كی گرفتار كے خلاف زبردست مظاہرے كئے ہیں ۔
ايران كی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے (راصد ) نيوز چينل سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كے شيعہ نشين صوبے قطيف كےعلاقے عوامیہ میں گذشتہ روز 8 جولائی كو آًيت اللہ نمركی گرفتاری كے خلاف شيعوں نے بڑے وسيع پيمانے پر مظاہرے كئے ہیں ، ان مظاہروں پر سيكورٹی فورسزز كے حملے سے دو افراد شھيد اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔
سعودی ذرائع كا كہنا ہے كہ گذشتہ روز تين بجے آيت اللہ نمر كی گاڑی كا سيكورٹی فورسزز نے تعقب كرتے ہوئے فائرنگ كی جس سے گاڑی ايك گھر كی ديوار سے ٹكرا گئی اور آيت اللہ نمر كو زخمی حالت میں گرفتار كر ليا گيا ۔ آيت اللہ نمرآل سعود كی شيعہ دشمن پاليسوں پر شديد تنقيد كرتے تھے ۔
1048191
نظرات بینندگان
captcha