ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، ذرائع ابلاغ كے ميدان میں سرگرم جنوبی افريقا ، پاكستان ، اردن ، كرغزستان ، لبنان اور مصر سے تعلق ركھنے والی خواتين نے جو بين الاقوامی اجلاس "اسلامی بيداری اور خواتين" میں شركت كریں گی ، ايران میں طلباء كی قرآنی سرگرميوں كےادارے اور نيوز ايجنسی (ايكنا) كا دورہ كيا ہے ۔
واضح رہے كہ ان خواتين نے ايكنا كے مختلف حصوں كا دورہ كيا اور خبروں كی تياری ، اشاعت اور مختلف زبانوں میں ان خبروں كےترجمے كےطريقہ كار سے آشنائی حاصل كی ہے اور ايكنا كی جانب سے مختلف زبانوں میں خبروں كے انتشار كے ساتھ ساتھ دينی اور قرآنی سرگرميوں كی كوريج پر اظہار مسرت كرتے ہوئے اس ادارے سے مزيد تعاون كے لیے اپنی آمادگی كا اظہار كيا ہے ۔
1048615