مڈگاسكر؛ايك عظيم الشان سیمينارمیں نظریہ مھدويت كا قرآن كی روشنی میں جائزہ

IQNA

مڈگاسكر؛ايك عظيم الشان سیمينارمیں نظریہ مھدويت كا قرآن كی روشنی میں جائزہ

23:53 - July 09, 2012
خبر کا کوڈ: 2364638
علم و فكر گروپ: مڈگاسكر كے شہر ماژونگا میں واقع مسجد الزہراء میں امام عصر (عج) كی ولادت باسعادت كے پرمسرت موقع پر"ظھوركی طرف ايك قدم"كے عنوان سے ايك سیمينار منعقد كيا گيا كہ جس میں نظریہ مھدويت كا قرآن كی روشنی میں جائزہ ليا گيا ۔
المصطفی انٹرنيشنل يونيورسٹی شعبہ مڈگاسكر كے نمائندے حجت‌الاسلام والمسلمين اسماعيل پيرنيا نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ افريقہ سے گفتگو كرتے ہوئے بتايا كہ اس سيمينار میں خطاب كے دوران متعدد علمائے كرام نے مھدويت كے مختلف پہلؤوں پر روشنی ڈالی اور اس اہم موضوع سے متعلق اعتراضات كے مدلل جوابات پيش كیے۔ نيز اس سيمينار میں «313 اصحاب امام زمان(عج)» كے نام سے فرانسيسی فلم كی نمائش بھی كی گئی اور امام عصر(عج) كے ہمنام افراد كی خدمت میں خصوصی تحفے پيش كیے گئے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس پروگرام میں ماژونگا شہر كی يونيورسٹی كے سٹاف ؛ مدرسہ المنتظر كے طلبہ ؛ مدرسہ ثقلين كے طلبہ اور مقامی شيعہ سنی مسلمانوں كی ايك كثير تعداد نے شركت كی ۔
1047843
نظرات بینندگان
captcha