افريقی ممالك میں قرآن مجيد كے علمی اعجاز سے متعلق پروگرامز كا افتتاح

IQNA

افريقی ممالك میں قرآن مجيد كے علمی اعجاز سے متعلق پروگرامز كا افتتاح

23:49 - July 09, 2012
خبر کا کوڈ: 2364639
بين الاقوامی گروپ :عالمی انجمن اسلام سے وابستہ عالمی اعجازعلمی قرآن و سنت نبوی كمیٹی كے زير اہتمام قرآن مجيد كے علمی اعجاز سے متعلق سلسلہ وار پروگرامز كا افتتاح كر ديا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے سعودی عرب سے نكلنے والے اخبار "الاقتصاديه" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ان پروگرامز میں افريقہ كی اسلامی يونيورسٹيوں ، اسلامك ريسرچ سنٹرز اور اسلامك انسٹیٹيوٹس كے تعاون سے خصوصی سيميناروں كا انعقاد سرفہرست ہے ۔
عالمی اعجازعلمی قرآن كمیٹی كے جنرل سيكرٹری شيخ عبدالله بن عبدالعزيز المصلح نے بتايا ہے كہ ان تقريبات كے تحت اعجاز علمی قرآن سے مربوط كتب كے مختلف افريقی زبانوں میں ترجموں كی نشر و اشاعت كا بھی اہتمام كيا گيا ہے اور اس كا دائرہ كار تنزانيا وكينيا سميت ديگر افريقی ممالك میں بھی پھيلا ديا گيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ عالمی حفظ قرآن كمیٹی نے افريقہ كے متعدد ممالك میں مصروف عمل اسلامك انسٹیٹيوٹس اور مساجد كا دورہ كر كے اعجاز علمی قرآن كے موضوع پر سود مند ليكچرز دئیے ہیں۔
1047620
نظرات بینندگان
captcha