انسانی حقوق مركز بحرين كے چئيرمين كو تين مہينے قيد كی سزا

IQNA

انسانی حقوق مركز بحرين كے چئيرمين كو تين مہينے قيد كی سزا

22:11 - July 10, 2012
خبر کا کوڈ: 2365528
بين الاقوامی گروپ : بحرينی عدالت نے گذشتہ روز 9 جولائی كو انسانی حقوق مركز كے چئيرمين نبيل رجب كو تين مہينے كی قيد كی سزا سنائی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے'' LORIENTLEJOUR '' كے حوالے سے نقل كيا ہے: محمد الجيشی نبيل رجب كے وكيل نے ٹویٹر میں اس خبر كا اعلان كيا ہے، نبيل رجب كو ٹویٹر میں حكومت مخالف بيان كی وجہ سے آل خليفہ حكومت نے تين مہينے كی سزا سنائی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا نبيل رجب كے خلاف مظاہروں میں شركت اور بحرينی شہريوں اور پوليس كی توہين كے مقدمات بھی درج كیے گئے ہیں ۔
نبيل رجب كو تين مہينے قيد كے علاوہ 800 ڈالر جرمانہ بھی كيا گيا ہے۔ نبيل رجب نے بحرين میں گذشتہ كچھ مہينوں میں ہونے والے حكومت مخالف مظاہروں میں مركزی كردار ادا كيا ہے اور آل خليفہ پر تنقيد كرنے والوں میں سے ہیں ۔ بين الاقوامی انسانی حقوق كی تنظيموں نے آل خليفہ حكومت كی مذمت كرتے ہوئے نبيل رجب كی فوری رہائی كا مطالبہ كيا ہے۔
1049149

نظرات بینندگان
captcha