ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے امارات سے شائع ہونے والے اخبار (البيان) سے نقل كيا ہے ۔ قرآنی مقابلے كی انتظامی كمیٹی كے ڈائريكٹر ابراہيم محمد بو ملحہ نے اعلان كيا ہے كہ ان مقابلوں كے پانچ غير ملكی ججز اسلامی اور عربی ممالك سے ہوں گے اور وہ ملك بحرين ، سعودی عرب، مصر ، ہندوستان ،اور انڈونيشيا ہیں ۔
ابراہيم محمد بو ملحہ نے مزيد بتايا : شيخ عبد اللہ عبدالعزيز قحطان خالد العمری بحيرين سے ، غرم اللہ الزہرانی سعودی عرب ، شيخ سيد علی عبدالمجيد عبد السميع مصر ، شيخ موسی نور بلال احمد ہندوستان سے اور سيد عقيل حسين المنور انڈونيشيا سے ہیں ۔
اس قرآنی مقابلے كے ساتھ ساتھ مختلف سيمينار ، اور اجلاس عربی اور انگريزی زبانوں میں منعقد ہوں گے ۔
1049185